زرداری نے استعمال کرکے ڈسٹ بین میں پھینک دیا،فردوس عاشق
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت کا سوشل میڈیا پر تبصروں کے علاوہ ابھی تک لانگ مارچ ملتوی پر باضابط ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم صوبائی مشیر فردوس عاشق اعوان نے بڑے سخت الفاظ میں اپوزیشن اتحاد کے فیصلے پر تبصرہ کیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہیں۔
مفرور کی مغرور بیٹی آر پار کرتے مکافات عمل کا شکار ہوگئی
انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے انہیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے سیاسی ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ مفرور کی مغرور بیٹی آر پار کرتے کرتے مکافات عمل کا شکار ہوگئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کااتحاد پی ڈی ایم اس وقت آئی سی یو پہنچ چکی ہے، بھی وقت پی ڈی ایم کی موت کی خبر آسکتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کتنا بدنصیب ہے وہ شخص جو 3بار کا وزیراعظم ہے خود کو دھرتی کا سپوت تو کہتا ہے مگر وطن واپس آنے کو تیار نہیں ہے۔
کتنا بدنصیب ہے 3بار کا وزیراعظم جو خود کو دھرتی کا سپوت تو کہتا ہے مگر وطن واپس آنے کو تیار نہیں۔ اگر PDM جماعتیں استعفے نہیں دے رہیں تو فضل الرحمن خود PDM کی صدارت چھوڑ کر استعفی انکے منہ پر ماریں۔ اپوزیشن جو چاہے حربے آزمائے انشااللہ جیت عوام کی ہوگی اور عمران خان سرخرو ہونگے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 16, 2021
اگر پی ڈی ایم کی جماعتیں استعفے نہیں دے رہیں تو فضل الرحمن خود پی ڈی ایم کی صدارت چھوڑ کر استعفیٰ انکے منہ پر ماریں۔ اپوزیشن جو چاہے حربے آزمائے انشااللہ جیت عوام کی ہوگی اور عمران خان سرخرو ہونگے۔