نواز شریف نے بھی وطن واپسی کیلئے جوابی شرط رکھ دی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی دھواں دھار تقریر ، نواز شریف کو واپس آنے کی دعوت اورپھر پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزرا ، صحافیوں اور دیگر لوگوں نے دلچسب تبصرے کئے ہیں۔
عثمان بزدار نے شعر لکھاہے
پھول تو دو دن بہارِ جاں فزا دِکھلا گئے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 16, 2021
حسرت اُن غُنچوں پہ ہے جو بِن کِھلے مُرجھا گئے!!#RIP_PDM
نامور کالم نگار اور صحافی ارشاد بھٹی نے لکھا کہ جب مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تو ،، وہ انقلاب پوچھ رہا تھا اب میں ناں ہی سمجھوں؟
زرداری صاحب کی کھری کھری باتیں،تلخ کلامیاں،لانگ مارچ ملتوی،مولانا صاحب پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے،مریم نواز بلاتی رہ گئیں۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) March 16, 2021
وہ انقلاب پوچھ رہا تھا اب میں نہ ہی سمجھوں۔۔
پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری. مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری. میاں صاحب واپس آنے سے انکاری. PDM تباہ دے
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 16, 2021
ایک صارف اسد اللہ گھمن نے 27دسمبر 2020کا مریم نواز کا ایک طنزیہ جملہ شیئر کیا جس میں مریم نواز طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں پی ڈی ایم دی لڑائی ہو گئی ہے۔
Hahaha 😂😂
— Asad Ullah Ghumman (@AsadUllahJXTT) March 16, 2021
ARY news troll Maryam Nawaz by playing a video 11 times.
#RIP_PDM pic.twitter.com/gtDPa4AZdZ
فاروق خان نے ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئر کیا۔
Imran Khan will succeed. @iramizraja#RIP_PDM#MaryamNawaz#LongMarch pic.twitter.com/dNHVey2Eol
— Farooq Khan (@khanfarooq993) March 16, 2021
احتیاط کیجئیے ۔۔۔ آگے پی ڈی ایم آپس میں لڑ رہی ہے۔
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) March 16, 2021
ممتاز اینکر جنید سلیم نے مریم نواز کا یہ فقرہ پہلے لکھا کہ نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں وہ واپس آ جائیں گے پھر آگے لکھا کہ ۔ نواز شریف نے بھی واپسی کی ایک شرط رکھ دی ہے۔
میں نواز شریف ایک۔شرط پر پاکستان آنے کو تیار ہوں، بھٹو اگر زندہ ہے تو وہ بھی لانگ مارچ میں شریک ہوگا – منقول
— Junaid Saleem (@junaidsalim_) March 16, 2021
پی ڈی ایم اجلاس ختم ہونے کے بعد ٹوئٹر پر لانگ مارچ ملتوی ہونا ٹرینڈ بن گیاہے اور لوگ بڑی تعداد میں سیاسی تبصرے اور مزاق بھی کررہے ہیں ۔