بجلی کی قیمت میں89پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا

0


اسلام آباد( ویب ڈیسک)بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،اس کا صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی درخواست 25 فروری کو عوامی سماعت کی تھی، سی سی پی اے نے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا۔

بجلی کے نرخوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرکے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا لیا تھا جو سنا دیاگیاہے۔

قیمت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس سے قبل 25 فروری کو ہونے والی سماعت میں نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پاور پلانٹس چلانے سے صارفین پر 3 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ گیس کی عدم دستیابی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.