خواتین نے یونیفارم میں اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں،آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پر بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیـغام میں کہا کہ خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔
“Pakistani women contributed immensely 4 glory & honour of our nation. They are also @ forefront against COVID. Women in uniform have proved their mettle by contributing copiously in diverse fields serving the nation & humanity. They deserve our immense respect & gratitude” COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2021
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔