جعلی راجکماری، جھوٹوں کی نانی نے’ابا’ کی سیاست سمندر برد کی

0

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا ہےکہ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئے ٹویٹ میں کہا کہ جعلی راجکماری پورے شاہی ٹبر خصوصاً اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے.

انھوں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.