وزیر اعظم عمران کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملا قات

0

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر دبئی کے رائل ٹرمینل پہنچے تو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وزیراعطم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم خطاب کے دوران مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق  ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے جس سے ان کے مؤقف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.