ہنزہ ، گلیشئر جھیل ٹوٹنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباداسلام آباد: ہنزہ میں گلیشئر سے بننے والی ایک اور جھیل کے کسی بھی وقت قدرتی بندھ ٹوٹنے کےخدشہ پیدا ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کردیاہے۔
یہ برفنانی جھیل ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بنی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہاؤ رکنے سے حسن آباد ہنزہ میں بننے والی جھیل کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔
الرٹ میں کہا گیاہے کہ گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم بتائے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران اس کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوتا رہے۔
گلاف الرٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تک ششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کیا جائے۔
گلیشیائی جھیل سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات بھی تجویز کئے گئے ہیں اس کے لئے ہائیڈرالک سائفن تیکنیک استعمال کی جائے تاکہ پانی کے اخراج کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔
اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم مارچ کے پہلے ہفتے میں ہنزہ جائے گی، جو جھیل پر آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرے گی، محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو واٹر لیول گیج فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔