صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ترجمان ق لیگ خیبرپختونخوا
پشاور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا ہے مسلم لیگ ق کی صوبائی و مرکزی قیادت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد سے ملاقات میں کیا.
گزشتہ روز وصال احمد نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے انکی رہائش گاہ باغی ہاوس میں ملاقات کی ہے.
اس ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی وصال احمد نے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا.
انھیں بتایا گیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے صحافی برادری کے مسئلے و مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے صحافی برادری ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے.
اس موقع پر صفدر خان باغی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہی ہے انھوں نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی ٹیم اور ادارے کے کردار کو بھی سرایا.
ان کا کہنا تھا کہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار مظلوم عوام کی آواز ہے اور یورپ کے اندر پاکستان کی ترجمانی کر رہا ہے جو قابل تعریف ہیں۔