حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل رہا کر دیا گیا۔
حمزہ شہباز کی ضمانت گز شتہ روز منظور ہوئی تھی آج تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے مچلکوں کی تصدیق کے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی.
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے لیگی رہنما کی رہائی کی روبکار جاری کی اس موقع پر جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی.
حمزہ شہباز کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا لاہور کے 12 مقامات پر حمزہ شہباز کے لیے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔