شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنا نا غیر قانونی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرپر برہم ہو گئے۔کہتے ہیں پتہ نہیں اسپیکر کو میرے پی اے سی ممبر بننے پر کیا مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم کے خط کے باوجود پی اے سی ممبر نہ بنانے پر اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا پتہ نہیں اسپیکر کو میرے پی اے سی میں آنے سے کیا مسئلہ ہے۔
پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت قبول نہیں۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا اختیار نہیں کہ کسی کو ریمانڈ میں پی ای سی کا ممبر بنائے شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی بنا کر اسپیکر نے غیر قانونی کام کیا۔۔
شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے خوب گولا باری کی۔۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شریفوں کی سیاست قطری سے شروع ہو کر پتھری پر ختم ہو جاتی ہے۔
عمران خان کے پاس ان کے لئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ ہی دھکا۔وزیر ریلوے نے کہاریاض فتیانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کونسلر بننے کے اہل بھی نہیں ہیں ۔
میرے عمران خان سے معاملات سیٹل ہیں باقی سب قلندر اور جالندھر ہے۔۔ شیخ رشید نے ریلوے کیرج فیکٹری کے مزدوروں کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سیتین ہزار روپے فی کس دئیے۔