ووٹ چورو شرم کرو، نوشہرہ میں گھس کر مارا ہے، مریم نواز

0

ڈسکہ(ویب ڈیسک)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مخالفوں کو ڈسکہ اور وزیر آباد ہی نہیں بلکہ نوشہرہ میں بھی گھس کر مارا ہے۔

ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چوروں سے کہتی ہوں کہ شرم کرو حیا کرو۔ انتخابی عملہ ووٹوں سے بھرا تھیلا لے جا کر گاڑی میں جا بیٹھا.

انھوں نے کہا کہ عادل اور عطا اللہ تارڑ نے اس انتخابی افسر کو گاڑی سے اتارا اور پولنگ اسٹیشن پر لے جا کر کھڑا کردیا وہ اس قدر ڈھیٹ تھا کہ وہاں کھڑے ہو کر لوگوں کو فون کرتا رہا کہ مجھے بچاؤ لیکن کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا.

مریم نواز نے کہاکہ ذیشان کی جان گئی لیکن مقدمہ اس کے بھائی کے خلاف درج کیا جارہا ہے، انہوں نے کیاکیا حربہ نہیں اپنایا، افسران کے تبادلے کیے گئے جبکہ سروے میں ن لیگ اوپر اور یہ کہیں تھے ہی نہیں۔

مریم کا کہنا تھاکہ چور چور کا شور مچانے والو،سُن لو، عوام کو اصل چور کا پتا چل گیا ہے، عوام نے اس بار ووٹ چوری ہونےنہیں دیا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی تو 300ووٹ جعلی نکلے، ووٹ چور عمران خان کی عقل مندی کو سلام کرتی ہوں.

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کی بی وقوفی نے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بنادیا، سب کو پتہ چل گیا کیسے2018کا الیکشن چوری کیاگیا، بجلی، گیس، چینی کی چوری کےبعد الیکشن کمیشن کےعملے کو چوری کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کچھ پولنگ اسٹیشن کے نتائج مشکوک قرار دے کر حمتی نتیجہ روک دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.