کوئی وصول نہیں کررہا تو کیا رقم فٹ پاتھ پہ رکھ دوں؟ پرویز رشید

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ رقم کہاں ادا کروں، افسر غائب ہو جاتے ہیں بینک اکاؤنٹ نمبر بھی نہیں دیتے، جب وصول کرنے والا کوئی نہیں تو کیا یہ رقم فٹ پاتھ پررکھ دوں۔

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پرنام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کروں گا۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن میں پہلے پیسوں سے خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی، حکومت ملی بھگت سے جعلی مقدمات بنا رہی ہے.

انھوں نے کہا عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، تنقید کرتا ہوں اس لیے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ، کیوں کہ جو تقریر عمران خان سے برداشت نہیں وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چینلج کیے گئے تھے ، جن میں اعتراض دائر کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کی طرف سے پنجاب ہاوس کے واجبات ادا نہیں کیے گئے.

اعتراضات کے جواب میں پرویز رشید عدم ادائیگی کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کرسکے ، جس کی بناء پر ان کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.