سینیٹ اوپن بیلٹ ،صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو گی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آج
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت کرے گی۔

صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو آج کیلئے طلب کیا ہوا ہے سینیٹ الیکشن کی پوری اسکیم بھی طلب کی ہے۔

عدالت عظمیٰ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے۔ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہوسکے، مزید کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کرسکتا۔

واضح رہے حکومت کی طرف سے سینیٹ اوپن بیلٹ پر صدارتی ریفرنس جاری ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد کو سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.