ماسکو , دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری

0

ماسکو(نیٹ نیوز)ماسکو میں ہونے والی دو روزہ افغان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ افغان تنازع کے حل کیلئے افغانوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں افغان طالبان کا اپنے رہنماوٴں کے نام امریکی بلیک لسٹ سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

امن مذاکرات کے بعد سیکیورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں غیرملکی مداخلت اورافغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

فریقین کا اگلی امن کانفرنس قطرمیں کرانے پراتفاق کیا گیا جبکہ اسلامی بنیادی قوانین کا احترام اور پاسداری افغانستان کے ہرعلاقے میں یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.