پاکستان اورجنوبی افریقہ آج ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہونگے

0

لاہور: پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج قزافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،حتمی ٹیم کااعلان میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

بابراعظم کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد دونوں ٹیموں کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز ہونا ہے پہلا میچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔

فاسٹ بولر حسن علی، حارث رؤف اور محمد حسنین پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹاپ آرڈر میں نیوزی لینڈ میں ناکام ہونے والے حیدر علی کو بھی پھر آزمانے کی تجویززیر غور ہے۔

پلیئنگ الیون کے لئے فاسٹ بولرمحمدحسنین، حسین طلعت اور بیٹسمین افتخاراحمد اورخوش دل شاہ کےناموں پربھی غور کیا جارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپنرمحمدنوازاورعثمان قادرکوپہلےٹی ٹوئنٹی میں کھلائےجانےکا امکان ہے جبکہ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورفہیم اشرف کوآرام دیاجاسکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، تمام میچز شام 6 بجے ہی شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.