متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل
دبئی: متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ’ہوپ‘ مریخ کے گرد مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق یو اے ای کا پہلا خلائی مشن ’ہوپ‘ کامیابی سے مریخ کے گرد مدار میں داخل ہو ہوگیا ہےیو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے ٹوئٹر کے ذریعے قوم کو خوشخبری سنائی۔
اس مشن کی کامیابی کے بعد یو اے ای پہلا مسلمان ملک بن گیا ہے جوکہ خلائی پروگرام میں کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے یہ مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا گیا تھا.
متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن سات ماہ کے طویل سفر کے بعد اپنی منزل پر پہنچا ہے مشن کے مریخ کے مدار میں پہنچنے پر کنٹرول روم میں بھی جشن کا سماں تھا.
یو اے ای کے اس مشن کی قیادت کرنے والے سائنسدانوں کی سربراہ سارہ الامیری نے کہا ہےکہ اس مشن کا مقصد مریخ کے موسم کا نقشہ حاصل کرنا ہے۔