بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

0


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے53پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بجی کی قیمتوں میں یہ اضافہ دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گیاہے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فی یونٹ تقریباً ڈیڑھ روپے مہنگی کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ۔

نیپرا نے عوامی سماعت کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا ۔

نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.