کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر ایک اور مہر تصدیق، نیویارک اسمبلی میں قرارداد منظور

0

نیویارک(ویب ڈیسک) کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے حوالے سے زبردست پیش رفت ہوئی ہے اور امریکی ریاست نیویارک کی ریاستی اسمبلی نے 5 فروری دو ہزار اکیس کا دن بطور کشمیر امریکن ڈے منانے کی قراردار منظور کرلی.

کشمیر ڈے منانے کی قرار داد منانے کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی، مظلوم کشمیریوں کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچانے میں پاکستان امریکا گروپ کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔

قرارداد کے ذریعے بھارتی فوج کے مظالم کی مخالفت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان امریکا گروپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کی قراردادیں امریکا کی باقی ریاستی اسمبلیوں میں بھی پاس کرائیں گے.

کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کثیر تعداد میں لوگوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اس دن کا حصہ بنے اور تاریخ رقم کر دی۔

قرارداد کی منظوری کے علاوہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ کیا، سیکڑوں گاڑیوں اور ٹرکوں پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.