کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 11 ہزار 514
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 910 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683 سامنے آئے.
خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198 بلوچستان میں 18 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906، اسلام آباد میں 41 ہزار 76 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 821 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
پنجاب میں 4 ہزار 661، سندھ میں 3 ہزار 957، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 870، اسلام آباد میں 472، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی ہے۔