ابوظہبی،رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر2لاکھ روپے جرمانہ
ابو ظہبی ( ویب ڈیسک) ابوظہبی میں ایک کمرے میں 3 سے زائد افراد رہائش اختیار نہیں کر سکتے، اِس کے علاوہ ایک کمرے میں سب ڈیوژن بنانا بھی غیر قانونی ہے۔
قانون موجود ہونے کے باوجود عمل نہ ہونے پر کاروائی شروع ہو چکی اب رہائشی قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے کو پہلی بار10 ہزار درہم سے 1 لاکھ درہم تک جرمانہ جب کہ دوبارہ جرم کا مرتکب پائے جانے والوں پر 1 لاکھ سے 2 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد ہو گا۔
اس مہم کا آغازابو ظہبی شہر کی میونسپلٹی نے گھروں میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔اِس مہم کے تحت عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ کسی محدود جگہ پر عوام کے بڑے ہجوم سے کیا نقصانا ت ہو سکتے ہیں۔
ابوظہبی میں چلنے والے یہ مہم 28 جنوری تک جاری رہے گی،اِس مہم میں بے ترتیبی سے بنائے جانے والے گھروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور گھروں کے باہری خدوخال کو بہتر بنانے کے لیے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی۔
اپنے بیان میں میونسپلٹی انتظامیہ نے کہا کہ ہم اُن مکان اور پراپرٹی مالکان، انوسٹرز اور پراپرٹی مینجرز سے درخواست کرتے ہیں جو بہت سارے لوگوں کو چھوٹے کمروں اور اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے جگہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنی حرکت سے باز آ جائیں۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بے ترتیبی سے بنائے جانے والے گھر نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو تباہ کر رہے ہیں، بلکہ زیادہ آبادی رکھنے والے علاقوں میں عوامی سہولیات کا دباؤ آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔