جوبائیڈن نےپاکستان مخالف بولنے پر افغان صدر کو جھاڑ پلا دی

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی بنسبت پاکستان پچاس فیصد زیادہ ضرورت ہے.

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جوبائیڈن پاکستان سے متعلق اچھے خیال رکھتا ہے.

انھوں نے کہا کہ جب 2008 جو بائیڈن کابل دورے پرتھے تو اس وقت کے افغانی صدر حامد کرزائی نے جوبائیڈن سے پاکستان مخالف باتیں کرنا شروع کیں اور شکایات کے انبار لگا دئیے تھے.

جوبائیڈن غصہ ہو گئے اور طیش میں آ کر کرزائی سے کہا سنو مسٹرکرزائی ہمیں پاکستان کی آپ سے پچاس فیصد زیادہ ضرورت ہے اس لیے اس قسم کی باتیں کرنا بند کرواور کوئی کام کی بات کرو۔

مشاہد حسین نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق جوبائیڈن غصے میں قدرے تیز ہے اور اس نے پاکستان کے معاملے پر افغانی صدر کو بھی جھاڑ پلا دی تھی.

انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب بھی جوبائیڈن کی نظر میں پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے۔اور خاص طور پر اس خطے میں امریکہ کا اس وقت کوئی دوست نہیں ہے.

سینیٹر مشاہد حسین سید کا خیال ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بہترین رکھنا چاہے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.