حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدہ سے ہٹا دیا

0

اسلام آباد: نعیم بخاری کووفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

دو دن قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے آج اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چونکہ کابینہ کا اجلاس نہیں تھا اس لئے کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.