نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل حکام نے اسپتال منتقل کردیا۔
اس حوالے سے داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔
مراسلے میں نوازشریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔محکمہ داخلہ کی اجازت کے بعد کوٹ لکھپت جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ناساز طبعیت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کیمطابق سروسز اسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا معائنہ کرے گا۔
کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔
پی آئی سی میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ان کے خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دل کے 3 ٹیسٹ (ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ) کیے گئے۔
ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھوں کے موٹے ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی تھی،جس پر سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ۔