ہزارہ ڈویژن،کورونا سے 212 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

0


ایوبیہ(عتیق عباسی)ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس  سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 212ہوچکی ہے۔اب تک 7548افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

باخبرذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7548تک پہنچ چکی ھے۔

ان میں سے6584افراد کورونا وائرس سے اللہ کے فضل سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 4903افرادکی رپورٹ آناباقی ھے۔ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد699ھے۔

ان میں ضلع ایبٹ آبادکے331ضلع مانسہرہ کے190ضلع بٹگرام کے48ضلع ہری پورکے128 ضلع کوہستان اپرکے13ضلع کوہستان لوئرکے13ضلع کولئی پالس کے02 اورضلع تورغر27افراد شامل ہیں۔

ہزارہ ڈویژن میں85835افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں ضلع ایبٹ کے28434ضلع بٹگرام کے6527ضلع ہری پورکے17326ضلع کوہستان اپرکے 3352ضلع مانسہرہ کے22608 ضلع تورغرکے2683ضلع کوہستان لوئرکے3852 ضلع کولئی پالس کے1051افرادشامل ھیں۔

ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے ضلع ایبٹ آباد کے 2445ضلع بٹگرام کے449ضلع ہری پورکے1468ضلع کوہستان اپرکے 101ضلع مانسہرہ کے1924ضلع تورغرکے70ضلع کوہستان لوئرکے101اورضلع کولئی پالس کے26افرادصحت یاب ہوئے.

ضلع ایبٹ آبادکے867 ضلع بٹگرام کے147ضلع ہری پور کے1308ضلع کوہستان اپرکے544 ضلع مانسہرہ کے877ضلع تورغر کے651ضلع کوہستان اپرکے89 اورضلع کولئی پالس کے02افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے212افرادجاں بحق ہوچکے ھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ضلع ایبٹ آباد کے122ضلع بٹگرام کے18ضلع ہری پور کے36 اورضلع مانسہرہ کے 36 افراد شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.