آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین افواج کی مشترکہ مشقوں شاہین نو کا معائنہ کیا.
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شاہین 9 مشقیں پاک چین افواج کی جنگی صلاحیتوں کومزید نکھاریں گی، مشقوں سے دونوں افواج کے درمیان قربت بڑھے گی.
انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم انہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔اس سے قبل پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس
ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین نو کا مشاہدہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے بلند عزم کی تعریف کی۔
شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011ء میں شروع ہوئیں۔ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا.
شاہین 9 مشقیں پاک چین افواج کی حربی استعداد میں اضافہ کریں گی۔ مشقوں سے دونوں افواج کے درمیان قربت بڑھے گی۔ انٹرسروسزہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔