مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بلاول بھٹو کی ترجمانی کرنے سے انکار

0

اسلا آباد (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کے بعض فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تھوڑا جذباتی ہو گئے ہیں، انھیں منانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، جلد مان جائیں گے۔

پیپلز پارٹی میڈٰیا سیل کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جماعت نہیں چھوڑی صرف بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پارٹی کے کچھ فیصلوں پر اختلاف ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انھیں منانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔

واضح رہے پیپلزپارٹی پہلی بار اپنی اصولی سیاست کو پس پشت ڈال کر پارلیمنٹ سے بھی باہر دو شخصیات مولانا اور مریم نواز کے فیصلوں کے تابع آچکی ہے استعفے دینا کبھی پیپلزپارٹی کا بیانیہ نہیں رہا.

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیا تھا تاہم پیپلز پارٹی ایک صوبے میں حکومت ہونے کے باوجود ان رہنماؤں کے پیچھے کھڑی ہے جو خود پارلیمنٹ کا حصہ بھی نہیں ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.