برطانوی وزیراعظم کی لاعلمی ، پارلیمنٹ میں مزاق بن گئے
فوٹو: فائل
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے لاعلمی کی انتہاکردی، مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کا درمیان تنازع قرار دے کر اپنا مذاق بنوالیا۔
برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج اور ان پر تشدد کے معاملے پربرطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلائی تھی۔
سردار تنمن جیت سنگھ نے کہ بھارتی پنجاب اور مختلف شہروں میں پرامن کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور جائز حق کیلئے احتجاج کرنے والوں کو تشدد کانشانہ بنایا جارہاہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اپنے وزیراعظم بورس جانسن کو مشورہ دیا کہ اس معاملے پر فوری طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے۔
جواب میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔
بورس جانسن کے جواب پر ایوان میں قہقہ بھی لگا اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنے وزیراعظم کی حالا ت حاضرہ سے لاعلمی کا مزاق بھی اڑایا ۔ انھیں بعد میں ٹپ دی گئی کہ بھارت میں ان دنوں احتجاج کامسلہ زیر بحث تھا۔