کورونا وائرس سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 2963 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33610 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2963 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 60 اموات ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 8547 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 26142 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45324 ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1797 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 372271 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 187684 ہوگئی ہے جبکہ 3081 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 124804 ہے اور 3242 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17540 اور ہلاکتیں 170ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50506 اور 1429ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7427 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 182 افراد انتقال کرگئے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4761 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اسلام آباد میں مریضوں کی مجموعی تعداد 33420 ہے اور اب تک 345 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.