چیئرمین نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر فوری ایکشن لے لیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون بیرسٹر سیف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا

خط میں کہا گیا تھا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں، تاجروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

الزامات پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سےمتعلقہ کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرلیا ہے.
چیئرمین نیب نے کیس کا قانونی جائزہ لینے تک تاحکم ثانی نیب حکام کو مزید کارروائی کرنے سے بھی روک دینے کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین نیب کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا.

انھوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں، نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے ان کا موقف بھی معلوم کرے گا۔

چیئرمین نیب نے کورونا کے دوران کسی اسپتال سے ریکارڈ نہ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا علاقائی بیورو کسی بھی اسپتال سے کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا۔

خیال رہےسلیم مانڈوی والا نے اپنے خط میں نیب پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ آرمی چیف نے تاجروں کو جی ایچ کیو بلایا اور کہا کہ زیادتی نہیں ہو گی.

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آرمی چیف کی یقین دہانی کے باوجود نیب نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملک کو بچائیں ورنہ نیب اسے تباہ کر دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.