اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کئے گئے فیصلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کےباع‍ث تعلیمی ادارے 26 نومبرسے بند کرنے کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا.

اس اجلاس میں شریک صوبائی نمائندوں نے بھی ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کرنے پر اتفاق کیا تھا.

اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعدضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

اسلام آباد میں 26 نومبرسے 24 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل نہیں ہوگا تاہم ایک تہائی اساتذہ و عملے کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی.

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث تعطیلات کے دوران طلباء کو آن لائن تعلیم دی جائے گی، 25 دسمبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک سردی کی چھٹیاں ہوں گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.