گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی تعداد پوری ہو گئی

0

گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام)گلگت بلتستان اسمبلی کے 5 نومنتخب آزاد ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت سازی کیلئے نمبر پورے ہو گئے ہیں.

آزاد ارکان کی شمولیت کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی نشستیں 14 ہوگئی ہیں اور وہ باآسانی حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

ان ارکان نے گورنرہاؤس گلگت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیاہےاس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کی.

ان میں جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم ، جی بی اے 10 اسکردو 4 سےآزاد امیدوار راجہ ناصرشامل ہیں.

جی بی اے 22 گانچھے 1 سےآزاد امیدوار مشتاق حسین، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید اور جی بی اے5 نگر 1 سےکامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوابھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

ادھر وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی صرف حکومت نہیں بلکہ مضبوط حکومت بننے جارہی ہے۔

مراد سعیدکا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی ہے گلگت بلتستان کی محرومی کی وجہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں.

انھوں نے کہا ان دو جماعتوں نے گلگت بلتستان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،دونوں کی نا اہلی کی وجہ سے لوگوں نے ان کو مسترد کردیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.