لا ئیو سٹاک بزنس ماڈلز کے فروغ کیلئے پانچ روزہ تر بیتی ورکشاپ

0

اسلام آباد : لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان کے خصو صی لا ئیو سٹاک منصو بہ جات کے تحت گوشت کی پیدا وار میں اضا فے اور لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کے حوا لے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ ایمنل سائنسز میں پانچ روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت وزیر برا ئے لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کی، مہمان خصوصی نے شرکاء میں اسناد اور اعزازات تقسیم کیئے۔

وائس چانسلر یو واس لاہور پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد چیف ایگزیکٹیو آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ بورڈ اسلام آباد ڈاکٹر محمد فتح اللہ خان، ایڈیشنل سیکر ٹری لا ئیو سٹاک ٹیکنیکل ڈاکٹر اقبال شاہد،ایڈیشنل سیکر ٹری پلاننگ چوہدری محمد خالد(آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ ڈائر یکٹرڈاکٹر محمد اکرام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

ٹریننگ ورکشاپ میں لائیو اسٹاک بورڈ اسلام آباد، یو واس لاہور،ڈیری بیف پراجیکٹ کے آفیشلز کے علاوہ ملک بھر سے ٹرینیز ،مو یشی پال کسان، کنسلٹنٹس اور کارروباری حضرات نے شرکت کی۔اختتا می تقریب سے وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بھی خطاب کیا.

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹریننگ کا انعقاد پروفیشنلز کی عملی تر بیت کرنے کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہےتا کہ فیلڈ میں مو یشی پال حضرات کومعیاری ویٹر نری سروسز فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباداور آرگنائزر کی تعریف کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر ز سے آنے والے پروفیشنلز کی عملی تر بیت اور کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

سی ای او لائیو اسٹاک بورڈ اسلام آباد ڈاکٹر فتح اللہ کا کہنا تھا کہ حکو مت لا ئیو سٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوا ر کر تے ہو ئے اس شعبہ سے نہ صرف ملکی ضروریا ت کو پو را کرنا چا ہتی ہے بلکہ دنیا بھر میں بیف پرا ڈکٹس کی ایکسپو رٹ بڑ ھانے کی خوا ہا ں ہے.

اس سے خطیر زر مبا دلہ کے سا تھ ساتھ مقا می کسا نو ں اور صنعتکا رو ں کو بھی معا شی فوا ئد حا صل ہو سکیں ۔پانچ روزہ ٹریننگ میں ما ہرین نے شر کا کوراشن فا ر مو لیشن، لا ئیوسٹاک فارمنگ اور لا ئیوسٹاک بزنس ما ڈلز سے متعلقہ مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔

ورکشاپ کے دوران لائیو اسٹاک اینڈ دیڑی ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کی زیر نگرانی ،صو بائی وعلاقائی سطح پر جاری وزیر اعظم پاکستان کے خصو صی منصو بہ جات کٹڑاو بچھڑا بچا ؤ اور کٹڑاو بچھڑا فر بہ پروگرامز کو کامیاب بنا نے کے لیئے جامع مو ثر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شرکاء کو کٹڑا/بچھرا بچاو وفربہ پروگرامز کے حوالے سے بزنس ماڈلز پر خصوصی لیکچرز دیے گئے ۔گھریلو سطح پر جانور پالنے اور ان سے فوائد حاصل کرنے کے لیے خصوصی بزنس ماڈل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ٹریننگ کے دوران کو جدید ترین کمرشل بیف فارمز کے دورے بھی کروا ئے گئے نیز ملک بھر میں ایسے جدید فارمز کے قیام کے فرو غ اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.