کورونا وائرس،24گھنٹوں میں37افراد انتقال کر گے

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 37افراد انتقال کر گے ہیں جب کہ مزید2304افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جولائی کے بعد پہلی بار شدت اختیار کی اور چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ، اس سے قبل سترہ جولائی کو ایک دن میں2085کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36923 ٹیسٹ کیے گئے تھے

پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح 6.24 فیصد پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 37 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو مسلسل دوسرے دن اموات کی بڑی تعداد ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7092 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 52296 تک جا پہنچے ہیں۔ملک بھر میں چوبیس گھنٹو ں میں714 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 153051 ہوگئی ہے جب کہ 2718 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5139 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 118 افراد انتقال کرگئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41472 اور 1303 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4416 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 108822 ہے اور 2455 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16274 اور ہلاکتیں 155 ہوچکی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 23122 ہے اور اب تک 250 مریض انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد ماسک کو لازمی قرار دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.