جو کہا ٹھیک کہا،اتنا نہ اکساو کہ کچھ اور کہہ دوں،ایاز صادق

0

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے ہےکہ جو وضاحت کرنی تھی کر چکا ہوں اور وہ حکومت سے متعلق ٹھیک کی تھی اتنا نہ اکسایا جائے کہ کوئی اور ایسی بات ہو جائے۔

لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے، وہ ذاتیات پر اترآئے ہیں، اب ہندوستان کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

ایاز صادق نے کہا اگر آپ کو روز یہ کہا جائے کہ مودی کی روح آپ میں آگئی ہے، آپ ہندوستان کے ہیں اور غدار ہیں تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا.

سابق اسپیکر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کبھی جذبات میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے، میں نے جو بات کی اس حکومت سے متعلق کی اور ٹھیک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس حکومت اور وزرا کے بارے میں جو بات کہنا تھی کہہ دی اور وضاحت بھی کردی، اب مجھے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے 2002 سے کبھی ایسی بات نہیں کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ سیاسی ایشو کو سیاسی رہنا چاہیے اور ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہو، اتنا نہ اکساؤ کہ کوئی اور ایسی بات ہوجائے، اس لیے اسے یہیں چھوڑ دینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.