عمران خان کی باتیں خلفاء راشدین والی اور طرز عمل ابو جہل والا ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، ریاکاری، گالی اور غنڈا گردی پر کھڑی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا شہباز شریف پر بات کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسی تین میٹرو بنا کر دکھائیں۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کاکہناتھا کہ عمران صاحب کی باتیں خلفاء راشدین والی اور طرز عمل ابوجہل والا ہے ۔
وہ بچوں کو بتاتے کہ مشرف کی گود میں کون بیٹھا تھانوازشریف شریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90ارب میں بنائیں، آپ نے پشاور میٹرو کے ایک ٹریلین کے کھڈے قوم کو دئیے عوام کو بتائیں کہ آپ نے نئے بجٹ 2019میں1000 روپے فی گھر رکھ کے عوام کا مزاق اْڑایا ہے عوام انتظار میں ہے کہ200 ارب کدھر ہیں جو آپ نے لوٹا ہوا پیسا واپس لانا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کدھر ہیں 300ارب ڈالر جو آپ نے کہا تھا نوازشریف نے باہر بھیجے ہیں عوام کو بتاوٴ کی پچھلے پانچ ماہ میں1500 ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں اور بتائیں کس کی جیب میں گئے ہیں مسلم لیگ کی بنائی ہوئی ایمنیسٹی پہ تنقید کرتے ہو اور ہمشیرہ نے اْسی ایمنیسٹی کی چھتری کے نیچے پناہ عمران مانگیں۔
رسیدیں اور منی ٹریل گھر والوں کے جن کے نام پہ آپ نے بے نامی جائیداد بنائی پانچ ماہ میں بدترین ناکامیوں کی وجہ سے ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یونیورسٹی کے بچوں کو بتانا تھا کہ ان کی حکومت کے پانچ ماہ میں مہنگائی دوگنا ہوچکی۔
بچوں کو بتاتے کہ دوائی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا، آٹا، بجلی، گیس کی قیمتیں کہاں ہیں؟بچوں کو بتاتے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں کتنے پیسوں کی کٹوتی کی، بچوں کی فیسوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ بچوں کو بتاتے کہ پاکستانی روپے کی قدر اس وقت بدترین سطح پر ہے۔