آئین پڑھو،نوازشریف کا کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں،مریم نواز
لاہور(ویب ڈیسک) ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کی اور اس کا رخ کہیں اور موڑ دیاگیا اس پر اب سیاست کرنے والے لاہور میں بھارتی وزیراعظم کے پوسٹر لگا رہے ہیں۔
لاہور میں ن لیگ کی شیر جوان تحریک کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس تحریک کا بنیادی مقصد نئی نسل کو سیاسی شعور دینا ہے، ہم نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنائیں گے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو جب عزت ملتی ہے تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، وضائف، نئے سکولز اور کالجز بنتے ہیں۔ 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیرو پر آ جاتی ہے۔
مریم نواز نے ڈرون حملوں کا کریڈٹ بھی اپنی حکومت کو دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے بھی ختم ہو جاتے ہیں اور دشمن ملک کا وزیراعظم خود چل کر پاکستان آتا ہے۔
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی شیر جوان موؤمنٹ کی تقریب میں آمد pic.twitter.com/5GW5Ahc93k
— PML(N) (@pmln_org) November 1, 2020
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو دہشتگردی سر اٹھا لیتی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ کشمیر کا مقدمہ ہار جاتے ہیں۔ نیا قرضہ آٹا، چینی، بجلی اور گیس چور مافیاز کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔
لیگی کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف آئین، حلف کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔ آئین عوام کے حقوق کی کتاب ہے۔ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اور کس نے کیا کام کرنا ہے۔
مریم نواز نے کہاآئین کی کتاب پڑھو پھر دیکھو نواز شریف کے مطالبات کیا ہیں؟ نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں ہے۔ا گرایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہوا تو پھر نواز شریف اور میرا ساتھ نہ دینا۔
تقریب کے دوران مریم نواز بار بار کارکنوں سے کہتی رہی کہ ووٹ کو عزت دو کیلئے کام کرو گے ناں تاہم اس دوران ردعمل میں اتنی سرگرمی سامنے نہیں آئی ۔