ہمارا ملک غلطیوں کی وجہ سے پیچھے رہ گیا، عمران خان

0

میانوالی(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

میانوالی میں نمل یونی ورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے والدین کے چہروں پر خاص خوشیاں دیکھ رہا ہوں،  طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی ہے، دیہاتی علاقے میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بارے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کامیابی اسے دیتا ہے جو محنت کرتا ہے، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے، وہ سب واپس آرہے ہیں اور اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کلچر کو اپنانے والے غلام ذہن بن جاتے ہیں، علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں تو ایسے لگتا ہے وہ آج بھی ہم سے بات کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے بادشاہت میں نہیں، حکمرانوں سے ان کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی، نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا جب کہ دوسری طرف باپ بیٹا کاغذ پکڑ کر کہتے ہیں کہ سیاست اور پارٹی وارثت میں مل گئی ہے تاہم پاکستان کا جو بھی لیڈر ہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے لیے گھٹیا زبان استعمال کی اور طنز کیا، شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ کیا قابلیت تھی کہ وہ وزیراعلیٰ بنے، شہباز شریف اپنے بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ بنیں گے، ان میں عاجزی ہے اور یہ نہ 40 گاڑیوں کا لشکر لے کر جاتے ہیں اور نہ اپنی فیکٹریاں بنائیں گے، ان کا علاج بھی پاکستان میں ہی خ

وزیراعظم عمران خان نے طلبا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیسا بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا ان کو آپ خوش نہیں دیکھیں گے، دوسرے انسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا اللہ کوپسند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.