پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا
ابوظبی(ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہو گے
ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔