شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا حملہ، افسر سمیت 6 اہلکار شہید

0

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں.

ادھرمکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردی کا ایک واقعہ اور بھی ہوا جہاں اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کیا گیا ، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے.

دہشتگردوں کی فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پرافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کا واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔

ریسکیوٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سکیورٹی حکام نے جائے واقعہ سے فائرنگ کے شواہد کے اکٹھے کیے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اور چیکنک کا عمل سخت کردیا ہے۔جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.