وزیراعظم نےمہنگائی کم کرنے کا ٹاسک ٹائیگرفورس کو دیدیا

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے ٹھوس انتظامی ایکشن لینے کی بجائے یہ ٹاسک بھی ٹائیگر فورس کو تفویض کرنے کا اعلان کردیا ہے.

ٹویٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونش سینٹر میں ملاقات کروں گا، اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ ٹائیگر فورس پورٹل پر بھیجیں، ان اشیاء کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا پیر سے شروع ہونے والے ہفتے ہماری حکومت اشیائے خور و نوش سستی کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی.

انھوں نے کہا تھا کہ ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے.

پرائس کنٹرول کمیٹیوں، اضلاع کی سطح پر موجود انتظامی مشینری کے زریعے سختی سے قیمتیں اعتدال پر لانے کی بجائے بے اختیار ٹائیگرفورس کو ٹاسک دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.