بھارت کا دہشتگرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ ثابت، امریکی جریدہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت کا داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہو ا ہے ، یہ انکشاف امریکی جریدے فارن پالیسی نے کرتے ہوئے اس گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ جو کہ امریکی جریدے میں شائع ہو ئی ہے میں کہا گیا ہے کہ اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے، داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت داعش گٹھ جوڑ کی کارروائیوں میں سری لنکا میں یسٹر پر بم دھماکے شامل ہیں، 2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی کلب پر حملہ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کا ہاتھ تھا، 2017 میں نیو یارک اور سٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا بھارت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں، ان حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے، بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کردار ادا کیا۔
بھارتی دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کے بھارت، پاکستان، افغانستان میں نیٹ ورکس سے روابط کے ثبوت ہیں، بھارت داعش کے ذریعے مذہبی گروہوں خصوصاً نوجوانوں کو استعمال کر رہا ہے، بھارت داعش، عالمی مذہبی تحاریک کے ذریعے انتہا پسندی پھیلا رہا ہے۔
بھارت داعش کے ذریعے دیگر ممالک میں دہشتگرد نظریات کو فروغ دے رہا ہے، شام کی لڑائی میں بھارتی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں،فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا بھارتی دہشتگردوں کے افغانستان میں داعش سے ملکر لڑنے کے ثبوت ہیں۔
داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، بھارتی دہشتگردوں نے افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشتگردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا، کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشتگرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا، داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے، ایک ہندو کے 9/11 واقعہ کے خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہوا ہے، بھارت میں مودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، علاقائی اور عالمی دہشتگرد کارروائیوں میں زیادہ تر بھارتی ملوث رہے،
عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست ہے، بھارتی دہشتگردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی۔
واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں اور ہندو انتہاپسندی سمیت بھارت میں اقلیتوں کے خلاف دہشتگرد حملوں میں عملی کردار ادا کرتے رہے ہیں اسی لئے بھارت کی موجودہ حکومت کے دور میں بھارت میں ہندو انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔