بیگم شہباز شریف، بیٹوں سمیت10افراد کے نام ای سی ایل پر
ویب ڈیسک
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ ، 2بیٹوں سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکلویشن کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہ جاسکیں اسی لئے ان کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو شہباز شریف اور ان افراد سے جڑے حوالوں کے بارے میں شوائد ملے ہیں جن کے زریعے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق خدشہ تھا کہ تحقیقاتی عمل کے دوران یہ افراد بیرون ملک چلے جائیں گے اور تحقیقات میں تعطل آ جائے گا اس لئے ان افراد کو بوقت ضرورت حاضر رکھنے کیلئے ایسا کیاگیا۔