نواز شریف کو امریکہ کا گرین سگنل ملا

0

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے امریکیوں سے رابطہ کیا ، جس میں ان سے کہا کہ اس حکوموت پر دباو ڈالنے کے لیے ہماری مدد کی جائے.

ان خیالات کا اظہار سینیئر تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سابق سفیر نے بھی امریکیوں سے کہا کہ انہیں ثالث کے طور پر لندن بھیجا جائےمیں جاکر بات چیت کرتا ہوں.

اس پر امریکی حکومت کا ابتدائی طور پر تو پروگرام تھا کسی کو لندن بھیجنے کا لیکن بعد ازاں وہ اپنے مسائل میں الجھ گئے اور صدر ٹرمپ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے انکار کردیا کہ وہ کسی بھی مسئلے میں شریک نہیں ہوں گے.

آپ اپنے مسائل خود حل کریں ، جب کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی علم ہے ان چیزوں کا اسی لیے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے لندن میں کیا ملاقاتیں ہورہی ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کے غیر ملکی طاقتوں سے رابطے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم کے غیر ملکی طاقتوں سے رابطے ہیں.

https://youtu.be/hcFh1pB

ph8k

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے نواز شریف کو اس طرف گامزن کیا ہے لیکن جس نے بھی کیا ہے اس نے نواز شریف کی سیاست کا تانہ بانہ اکھیڑ کر رکھ دیا ،نواز شریف اتنے بیوقوف نہیں ہیں وہ ایک کاروباری شخص ہیں ، سوال یہ ہے کہ وہ ایک سال چپ رہے اب کیوں بولے ہیں؟

اس کا نتیجہ اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا جائے گا ، عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن این آر او نہیں دے گا، دوسری طرف دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کی دائر درخواست مسترد کردی ہے.

عدالت قرار دیا کہ درخواست سماعت کے قابل نہیں ہے، نوازشریف کی تقریر سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، اس طرح کی درخواستوں کیلئے متبادل فورم موجود ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کے لیے ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.