برطانوی حکومت کا نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کروانے سے انکار
لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی حکومت نے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے سے انکار کردیا ہے ، برطانوی حکام نے کہا کہ وارنٹس کی تعمیل کروانا ان کا کام نہیں ہے، پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی ہائی کمیشن کے دوعہدے دار ڈن ریون اسٹریٹ پر10منٹ تک انتظار کرتے رہے۔
ہائی کمیشن کے عہدیدار ایون فیلڈ کے استقبالیہ پر پہنچے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے توسط سے برطانوی حکومت سے وارنٹس کی تعمیل میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ جس پر برطانوی حکومت نے کہا کہ وہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی۔
اردو پوائنٹ نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ
وارنٹس کی تعمیل ان کا کام ہے نہ ہی مینڈیٹ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ہائی کمیشن کے پاس نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیل کے محدود آپشن ہیں۔
اب پاکستانی ہائی کمیشن رائل میل یا اپنےعملے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کرا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں نوازشریف پرانحصار ہوگا کہ وہ رضاکارانہ طور پر دستخط کریں۔ پاکستانی ہائی کمیشن اس صورتحال سےاسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرچکا ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ جس میں حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز کو وطن واپس لانے کیلئے تمام چینلز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایک دن پہلے کابینہ اجلاس میں کہا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نوازشریف کو واپس لائیں گے، نوازشریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں۔ کرپشن کیسز پر کسی کو معافی ملے گی۔