مریم نواز کی گرفتاری روکنے کیلئے جاتی امراء میں حفاظتی اقدامات

0

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر جاتی امراء حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے اور ن لیگ نے مریم نواز کی گرفتاری روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو خدشہ ہے کہ مریم نواز کو جلسے جلوسوں کی قیادت سے روکنے کے لئے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

رکن اسمبلی مرزا جاوید کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان جاتی امرا ء کے مرکزی دروازے پر حفاظتی کیمپ لگائیں گے ۔ اس سلسلہ میں کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ممکنہ گرفتاری کے حوالے مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکلات کا سفر پہلی مرتبہ طے نہیں کررہے، پہلے بھی ایسا وقت دیکھا ہے، حق کے راستے میں مشکلات آتی ہیں، میں نے پہلے بھی قیمت ادا کی ہے.

پہلے بھی میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا مجھے خوف نہیں ہے، میں گرفتار ہوجاؤں گی لیکن سیاہی آپ کے چہرے پر لگے گی، جب لوگ پوچھیں گے کیوں گرفتار کیا؟ میاں نواز شریف لندن سے بیٹھ کر قیادت کریں گے.

انھوں نے کہا کہ مریم نواز گرفتار ہوگی، شاہد خاقان عباسی آجائے گا، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، اور کارکنان ہوں گے، مسلم لیگ ن کے پاس کارکنوں کی کمی نہیں ہے، ہم نے ملک کے تحفظ کے ایجنڈے کی قسم کھائی ہے۔

مریم نواز نے کہا میں پچھلے دو تین سال سے دیکھ رہی ہوں، جب مشکلات آتی ہیں، تو لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں، پنجاب کے بارے کہا جاتا تھا کہ پنجاب جھک جاتا ہے، پنجاب نے اپنے سارے داغ دھو دیے ہیں۔

نیب میں پیشی کے دوران جو حالات بنے ،مقدمات بنے، اس میں میں دیکھا کہ لیڈر نہیں بلکہ کارکنان جیل میں گئے، اس لیے ن لیگ کو جھکایا نہیں جاسکتا۔مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم نہیں ہوا بڑھا ہے۔جو پہلے میاں صاحب کے مخالف تھے آج وہ بھی ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.