مری میں 3روزہ ،،سنو گالا فیسٹول،، شروع ہو گیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مری میں سیاحوں کی تفریحی کیلئے تین روزہ سنوگالہ فیسٹول کاافتتاح کردیاگیاھے مال روڈ پر سیاحوں کے بھنگڑے

تین روزہ سنوگالہ فیسٹول میں سیاحوں کی تفریحی کیلئے رنگارنگ پروگرام رکھے گئے ہیں جبکہ رات گئے تک اسلام آباد مری ایکسپریس وے پرسیاحوں کی گاڑیوں کابہت رش تھا ۔

اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ھوئی تھیں ایکسپریس وے ٹول پلازہ سے پچاس ہزارگاڑیاں مری میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مری مال روڈپرسنوگالہ فیسٹول میں سیاح بھنگڑے ڈال رہے ہیں، فیملیزبچے بوڑھے جوان سبھی بھرپورلطف اندوزھورھے ہیں۔

میوزیکل نائٹ میں سیکورٹی کے بھرپورانتظامات کئے گے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

سٹیشن کمانڈربریگیڈیئرسہیل ڈار اوراسسٹنٹ کمشنر مری اوررکن پنجاب اسمبلی میجرلطاسب ستی بھی سنوگالہ فیسٹول میں موجودہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.