خواجہ آصف کے آصف زرداری کیخلاف بیان پر نواز شریف کا موقف
فوٹو:فائل
لندن (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد و نواز شریف آصف زرداری سے متعلق اپنی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے بیان پر نالاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے۔
نواز شریف نے اس حوالے سے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں اور یہ بھی کہ ہمارا کاز اس سے بڑا ہے۔
Nawaz Sharif disagrees with statement by @KhawajaMAsif about Asif Ali Zardar and says he has a lot of respect for AAZ and fully trusts Zardari and has faith in him, he’s part of PDM and valuable @BBhuttoZardari pic.twitter.com/YdQPapF1TN
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 30, 2020
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ماضی کے حوالے سے دیکھا جائے تو یقین نہیں ہوگا لیکن ہم ماضی میں کھڑے نہیں ہوسکتے، ہر جماعت نے اپنے طور پر ماضی سے سیکھا ہے۔
اس سے قبل خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے، آج بھی ان پر تحفظات ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نوجوان پر یقین کرنا چاہوں گا۔