انگین آلتان،ارطغرل کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ تھا اب کتنا ہے؟

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ترک ڈرامے، ارطغرل غازی، کے ہیرو چالیس سالہ انگین آلتان دوزیاتان نے اداکاری کی باضابطہ تعلیم حاصل کی اور ارتغل کا کردار نبھانے کیلئے بہت محنت کی گئی۔

بہت کم لوگ ذراانگین آلتان دوزتیان کی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں ان کا خاندان یوگوسلاویہ سے ہجرت کرکے ترکی میں آباد ہوا تھا، ان کے والد میولن دوزیاتان اور والدہ گلشن دوزیاتان ہیں۔

انگین آلتان دوزتیان نے ہائی سکول میں پڑھنے کے دوران اداکاری شروع کی تھی ۔ ہائی سکول کے بعد تھیٹر کی تعلیم دوکول ایلوز یونیورسٹی (ازمیر) سے حاصل کی۔ جیسے ہی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہوئی، استنبول چلے گئے جہاں انھوں نے باقاعدہ اداکاری کو بطور پروفیشن اختیار کرلیا۔

انگین آلتان دوزیاتان نے باضابطہ اداکاری کا آغاز2001 ء میں ٹیلی ویژن سلسلے رخسار سے کیا۔ اب تک 29 ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، پہلے چاربرسوں کے دوران وہ معاون اداکار، مہمان اداکار ہی نبھاتے رہے۔

انھوں نے2005ء میں پہلی بار ایک ڈرامہ قادین ہرزمان حقلیدیر میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اگلے پانچ برسوں کے دوران میں دس ڈراموں میں کام کیا، پانچ میں مرکزی کردار ادا کیا، تین میں معاون اداکار جبکہ دو میں مہمان اداکار بنے۔

اس کے بعد کے سات برسوں میں (2019ء تک چھ ڈراموں میں کام کیا، سب میں مرکزی کردار رہے۔ ان میں سے ایک دیریلیش ارطغرل بھی تھا۔ اسی طرح سترہ فلموں میں کام کیا، زیادہ تر میں ان کا مرکزی کردار رہا۔

انگین آلتان دوزیاتان نے اداکاری کی باقاعدہ کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اس پروفیشن میں خوب محنت کی اور دیریلیش ارطغرل کی ہرقسط میں کام کرنے کے 39 لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر معاوضہ وصول کرتے رہے
۔
ارطغرل غازی سے شہرت ملنے کے بعد انگین آلتان دوزیاتان کے معاوضہ میں بھی زبردست اضافہ ہوا اور اب وہ ایک نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرر ہے ہیں، اس میں فی قسط 48 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر معاوضہ طے کیا۔

انگین آلتان شادی شدہ ہیں اور انھوں نے 2014 میں نسلیشاہ الکوشلار سے شادی کی،جن سے ایک بیٹا ایمر اراس دوزیاتان، عمر چار برس اور بیٹی الآرا ، عمر دو برس ہیں۔انگین کے ایک ہی بھائی ہیں سلیم دوزیاتان۔

انگین آلتان دوزیاتان اپنے ڈرامہ ، ارطغرل غازی کی شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں اور خاص کر پاکستان میں مقبولیت پر بہت شاداں ہیں ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ پاکستان سے ہمیں بھی بہت محبت ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ارطغرل کی اردو ڈبنگ کے بعد اس کی پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟
انگین کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ ترک اور پاکستانی ، دونوں اچھی کہانیوں کو پسند کرتے ہیں۔

انگین آلتان کا کہنا تھا کہ مجھے ارطغرل غازی کی شخصیت میں ان کا وژن، طاقت، زندگی کے مقاصد بہت اچھے لگتے ہیں۔ غرضیکہ ان کی شخصیت کی تمام خوبیاں ہی بہت پسند ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ان کی شخصیت کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

پاکستان میں ارطغرل غازی کے ڈرامہ کا پی ٹی وی پر ابھی دوسرا سیزن چل رہاہے لیکن پاکستانیوں کی اکثریت یو ٹیوب پر اس ڈرامہ کی تمام447اقساط دیکھ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.