بھارت نےسکھوں کو بابا گورو نانک کی برسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا
شکر گڑھ(ویب ڈیسک ) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔
شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 481 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے تاہم بھارت سکھوں کو پاکستان میں واقع کرتارپور آنے کی اجازت نہیں دی.
بھارت روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، مودی کے بھارت نے سکھ برادری کو بابا گورونانک دیو جی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتار پور آنے سے روک دیا ہے.
پاکستان نے انسداد کورونا انتظامات مکمل کر کے بھارت کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے 27 جون اور 27 اگست کو دو خطوط بھی لکھے، لیکن بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔
بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات کے تیسرے روز نگر کیرتن، دربار کیرتن میں شرکت کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک سے یاتریوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ چکی ہے.
یاتری روایتی عبادات ارداس میں شرکت، متبرکات کی زیارت کے ساتھ ساتھ بھارتی سرحد تک نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالیں گے۔