سوات،ایبٹ آباد سمیت 10میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد:سوات ، ایبٹ آباد اور اسلام آباد سمیت ملک کے 10میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مل منسوخ کردی ہے۔

اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے پبلک نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں رجسٹریشن منسوخ کے اعلامیہ کے ساتھ ساتھ ان میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے ان دس میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ہ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔

پبلک نوٹس کے مطابق سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں میں کراچی کا ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج شامل ہیں۔

ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن کی بھی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 19-2020 میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات رجسٹرڈ کالجوں میں خودکو ایڈجسٹ کریں۔

ذرائع کے مطابق جن میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان کے باعث مالکان نے آج سے ہی رجسٹریشن کی بحالی کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور مالکان وقت کی اہمیت کے پیش نظر سرگرم ہو گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.